بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جسے افغانستان کے گیندبازوں نے غلط قرار دیا اور بھارت کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔
اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما اس میچ میں ناکام ثابت ہوئے اور محض ایک رن بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی نے اسکور سنبھالا، راہل 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ وجے شنکر نے 29 رنز کی اننگ کھیلی۔
کپتان وارٹ کوہلی نے ایک سرے سے محاذ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری بنائی، انہوں نے 63 گیندوں میں 67 رنز بنائے۔
وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی اننگ انتہائی سست رہی، انہوں نے 28 رنز کے لیے 52 گیندوں کا سہارا لیا، جبکہ کیدار جادھو نے بھی نصف سنچری بنائی اور 52 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔
افغانستان کی جانب سے نائب اور نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمن، آفتاب عالم، راشد خان اور رحمت شاہ نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔