بھارت کے 468 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے دو وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں، ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اسکے دو وکٹ جلدی آؤٹ ہوگئے۔
میزبان ٹیم کے سلامی بلے باز کریگ بریتھویٹ تین رنز بناکرایشانت شرما کے شکار ہوئے جبکہ جون کیمپبیل (16) رنز کو محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں ٹیم کے نائب کپتان اجنکیہ رہانے اور ہنوما وہاری کی نصف سنچری کی بدولت چار وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنا کر اننگ ختم کی۔
بھارت کے سلامی بلے باز مینک اگروال چار ، لوکیش راہل چھ اور پوجارا نے 27 رنز بنائے ۔
جبکہ کپتان وراٹ کوہلی کے لیے تیسرا دن سب سے خراب رہا ، کوہلی اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
ویسٹ انڈیز کے جانب سے تیز گیندباز کیمار روچ نے تین جبکہ کپتان ہولڈر نے ایک وکٹ لیے۔