ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم 297 پر آؤٹ - ویسٹ انڈیز

نائب کپتان اجنکیا رہانے کی 81 رنز کی بہترین اننگز اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے شاندار 58 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی ٹیم 297 پر آؤٹ
author img

By

Published : Aug 23, 2019, 11:37 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:26 AM IST

بھارتی ٹیم نے دوسرے روز 6 وکٹ پر 203 رن سے کھیلنا شروع کیا اور 297 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں 48 رنز پر دو وکٹز گںوا دیے ہیں۔

اجنکیا رہانے نے ٹیم میں اپنی افادیت ثابت کرتے ہوئے 163 گیندوں میں 81 رنز بنائے جبکہ جڈیجہ نے 112 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز کی اننگ کھیلی۔

دوسرے روز صبح رشبھ پنت نے 20 اور رویندر جڈیجہ تین رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا لیکن پنت اپنے ا سکور میں چار رن کا اضافہ کرکے 24 رن بنا کر کے آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔

بھارتی ٹیم 297 پر آؤٹ
بھارتی ٹیم 297 پر آؤٹ

جڈیجہ نے ایشانت شرما کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 60 رنوں کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو باعزت اسکور کی جانب گامزن کر دیا۔

ایشانت شرما نے 62 گیندوں میں 19 رنز بنائے جبکہ جڈیجہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 297 کے اسکور پر آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز گیند باز کیمر روچ نے چار جبکہ شینون گیبریل تین اور روسٹن چیز نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن اس نے اپنے سرفہرست تین بلے بازوں کا وکٹ صرف 25 رنز کے اسکور تک گنوا دیے تھے۔

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے شاندار 58 رنز بنائے

سلامی بلے باز مینک اگروال نے 5 رنز، جبکہ پریکٹس میچ میں سنچری بنانے والے چتیشور پجارا 2 اور کپتان وراٹ کوہلی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کے ایل راہل اور نائب کپتان اجنکیا رہانے نے چوتھے وکٹ کے لیے 68 رن کی مضبوط شراکت کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا لیکن روسٹن چیز نے راہل کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑ دیا۔

محمد سمیع نے ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ حاصل کیا

راہل نے 97 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے، اور ٹیم کے 93 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

راہل کے پویلین لوٹنے کے بعد رہانے نے ہنوما وہاری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 82 رنوں کی بہترین شراکت داری ہوئی، لیکن ہنوما، کیمر روچ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے شائی ہوپ کو کیچ دے بیٹھے انہوں نے 32 رنز بنائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 1:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.