ETV Bharat / sports

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی جیت

author img

By

Published : Oct 9, 2019, 8:43 PM IST

پریا پونیا اور جمیما روڈریگز کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کی خاتون کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے یک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی جیت

ٹی 20 سیریز میں 0-3 سے جیت درج کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے یک روزہ سیریز میں بھی شاندار آغاز کیا اور پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کو شکست دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جسے بھارتی گیند بازوں نے غلط قرار دیتے ہوئے پوری ٹیم کو 45.1 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم نے 41.4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر ہی 165 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

بھارت کی جانب سے سلامی بلے باز پریا پونیا اور جمیما روڈریگز نے پہلے وکٹ کے لیے 83 رنز کی پارٹنرشپ نبھا کر جیت کی بنیاد ڈالی۔

جمیما روڈریگز 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ پریا پونیا نے 124 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 75 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ پونم راؤت نے 16 اور کپتان متالی راج نے ناٹ آؤٹ 11 رنز بنائے۔

اس سے قبل بھارتی گیند بازوں نےبہترین کارکردگی مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا تھا۔

بھارت کی جانب سے تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکھا پانڈے پونم یادو اور ایکتا بشٹ نے دو، دو جبکہ دپتی شرما نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مریزین کیپ نے 64 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے جبکہ ، لورا وولواٹ نے 39 رنز، کپتان سیون لوس نے 22 رنز اور مگنون ڈو پريز نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.