ETV Bharat / sports

جب مداح نے شعیب اختر سے پوچھا، سچن اور دراوڈ میں بہتر کون؟ - cricket news

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے کہا کہ راہل دراوڈ کے سامنے گیند بازی کرنا آسان نہیں ہے۔ اختر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 16 اننگ میں راہل دراوڈ کو 4 بار آؤٹ کیا ہے۔

shoaib akhter on rahul and sachin
shoaib akhter on rahul and sachin
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:57 PM IST

سابق تیز گیند باز شعیب اختر ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر مستقل سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہیں ہمیش اپنے مداحوں کے ساتھ روبرو ہوتے بھی دیکھا جاتا ہے اور حال ہی میں وہ ٹویٹر پر ایک مداح کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے نظر آئے۔

ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ اگر آپ کو ٹیسٹ فارمیٹ میں سچن تینڈولکر اور راہل دراوڈ میں سے کسی ایک کھلاڑی کا نام منتخب کرنے کے لیے کہا جائے تو آپ کسے منتخب کریں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مداح کے اس سوال پر شعیب اختر نے راہل دراوڈ کے نام پر مہر ثبت کردی۔

بتادیں کہ اختر نے دراوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 16 اننگز میں چار بار آؤٹ کیا ہے۔ سابق تیز گیند باز اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ راہل دراوڈ کے سامنے گیند بازی کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے 15 ٹیسٹ میچوں میں راہل ڈراوڈ نے 53.74 کے شاندار اوسط سے 1236 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 26 اننگز میں پانچ سنچری اور تین نصف سنچری بنائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.