بی سی بی کی جانب سے سری لنکا کرکٹ کو بھیجے گئے پلان کے مطابق مجوزہ 14 روزہ قرنطین 12 اکتوبر کو ختم ہوگا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پھر پانچ دن تک مشق کرے گی اور 18 سے 20 اکتوبر تک سری لنکا اے کے ساتھ تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔دو دن کے آرام کے بعد پہلا ٹیسٹ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
بی سی بی نے قرنطین کے لیے ایک ہفتے کا وقت کہا تھا تاکہ کھلاڑیوں کو مشق کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت مل سکے۔ لیکن سری لنکا بورڈ اپنی صحت اور سلامتی ایجنسیوں کو قرنطین اصول میں نرمی کرنے پر راضی نہیں کرپایا ہے۔
نجم نے سری لنکا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ جیو سیکیور ماحول کے اس منصوبے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ سری لنکا کے جواب کے منتظر ہیں۔
نجم نے کہا کہ انہیں اس شرط پر سری لنکا کے پروٹوکول پر سخت اعتراض ہے کہ 14 دن تک ہماری ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی کمرے سے باہر نہیں نکلے گا۔ یہاں تک کہ انہیں باہر کھانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے پیچھے کوئی وجہ ضرور ہونی چاہیے۔ اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ سری لنکن کوویڈ 19 کے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔حالانکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور جب ہماری باری ہے تو وہ سخت پابندیاں عائد کررہے ہیں۔