سُپرسنڈے کو عالمی یوم خواتین بھی ہے اور ٹیم اسی روز خواتین ٹی 20 عالمی کپ خطابی جیت کے ساتھ یادگار بنانا چاہے گی، یہی صورت حال دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور دفاعی چیمپیئن میزبان آسٹریلیا کی ہے جو اپنے شائقین کے سامنے اپنا خطاب کا دفاع کرنا چاہے گی لیکن اس کے سامنے وہ ٹیم ہے جس نے لیگ مقالے میں اسے17 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت نے اپنا سیمی فائنل مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے سے بغیر کوئی گیند کھیلے فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت پانچ رنز سے شکست دے کر خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
فائنل میں بارش کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اگر بارش ہوتی ہے تو فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، اگر ریزرو ڈے کے دن بھی بارش رخنی اندازی کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔
اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے میلبورن اسٹیڈیم شائقین سے بھرا رہنے کی امید ہے اور ٹکٹ کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اس سے قبل سنہ 1988 میں خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے تقریباً تیس ہزار شائقین کے سامنے انگلینڈ کو شکست دے کر جیت درج کی تھی لیکن اس بار فائنل میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہونے کی امید ہے۔
بھارتی خواتین ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 مقابلوں میں ریکارڈ خراب تھا لیکن گزشتہ کئی میچوں اور اس ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی ہے۔
فائنل مقابلے سے قبل بھارتی کپتان ہرمنپريت کور نے کہا کہ ہم 90 ہزار سے زائد شائقین کے سامنے فائنل کھیلنے جا رہے ہیں یہ احساس ہی ہمیں پرجوش کئے جا رہا ہے۔ ہمارے لئے یہ ایک بڑا لمحہ ہے لیکن ہمیں اس احساس کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا ہے اور صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور ویسی ہی کارکردگی پیش کرنی ہے جیسی ہم اب تک ٹورنامنٹ میں کرتے آئے ہیں۔
سال 2007 میں منعقد پہلے مرد ٹی 20 ورلڈ کپ میں دھونی کی کپتانی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ٹی 20 عالمی کپ جیتا تھا، دھونی کی کپتانی میں ہی بھارت نے 2011 میں سری لنکا کو شکست دے کر 28 سال کے طویل وقفے کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔
بھارتی خاتون ٹیم 2005 میں جنوبی افریقہ کے سینچورین میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے 98 رنز سے شکست سے دو چار ہو گئی تھی۔
اس وقت بھارت کی کپتان متالی راج تھیں۔ متالی کی ہی کپتانی میں بھارتی ٹیم 2017 میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندستان گزشتہ ٹی -20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہارا تھا۔