ETV Bharat / sports

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چوتھی پوزیشن برقرار - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

pakistan cricket team
pakistan cricket team
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 9:51 PM IST

زمبابوے کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے 2 مقابلوں میں کامیابی کے بعد پاکستان کے 262 پوائنٹس ہوگئے تھے اور وہ تیسری پوزیشن پر موجود بھارت (266) سے 4 پوائنٹس پیچھے تھی۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی کی صورت میں بھی پاکستان کو کوئی پوائنٹ نہیں ملنا تھا اور اس کی چوتھی پوزیشن برقرار رہنی تھی تاہم اگر اسے اس میچ میں شکست ہوجاتی تو اسے 3 پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑتا لیکن اس نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیائی ٹیم 275 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ 2010 کی ٹی 20 ورلڈ چمپئن انگلینڈ 271 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

فیوچر ٹورز پروگرام میں اب جنوبی افریقہ کا مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ٹی 20 چمپیئن ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوگا جبکہ اس سال کے آخر میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچ کی سیریز شیڈول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.