ETV Bharat / sports

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیے جانے کا امکان - ایم سی سی (مرلیبون کرکٹ کلب) کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائک گیٹنگ

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ بھی کو شامل کیا جائے گا۔

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے گا: آئی سی سی
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 12:27 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 8:39 PM IST

ایم سی سی (مرلیبون کرکٹ کلب) کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائک گیٹنگ نے کہا ہے کہ آئی سی سی 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گیٹنگ نے یہ بات ہفتے کے روز لارڈز میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو سوہانے کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔

ای ایس پی این کریکنفو نے گیٹنگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہم منو سوائن سے بات کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کو جگہ مل سکتی ہے۔ وہ اس پر مضبوطی سے کام کر رہا ہے۔ یہ عالمی سطح پر کرکٹ کے لیے ایک بڑی چیز ہوگی۔

گیٹنگ نے کہا کہ یہ صرف دو ہفتوں کی بات ہوگی نہ کہ ایک پورا مہینہ، لہذا یہ ان ٹورنامنٹ میں سے ایک ہوگا جس میں دو ہفتوں کا شیڈول بنانے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔

رواں ماہ نو اگست کو بھارت کے مرکزی کھیل سکریٹری رادھے شیام جولانیا نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) کے تحت آنے پر اتفاق کیا ہے۔ گیٹنگ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔

حال ہی میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 2022 میں ہونے والے برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کی کرکٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مائک گیٹنگ نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں اس کی تصدیق ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں یا پھر کل ہی ایک بیان آئے گا کہ آیا خواتین کرکٹر ایجبسٹن میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لیں گی۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے میں منظوری ملے۔

اگر کرکٹ کو شامل کیا جائے تو 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اس ایونٹ میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 8:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.