کمبلے انل کی زیرقیادت آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گیند کو چمکنے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی ، جس پر گذشتہ چند دنوں میں بین الاقوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے تکنیکی کمیٹی کی سفارش کو منظور کرلیا۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں متبادل کھلاڑی کو بھی اجازت دے دی ہے ۔آئی سی سی کے موجودہ قواعد کے مطابق کسی کھلاڑی کو سر میں چوٹ لگی ہو اور وہ کھیلنے کی پوزیشن میں نہ ہو تو ایک میچ میں متبادل کھلاڑی کو اجازت دی جاتی ہے۔ لیکن کورونا متبادل کی مانگ کی جارہی تھی اور اگر کوئی کھلاڑی ٹیسٹ میچ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر کرتا ہے تو آئی سی سی نے کورونا متبادل کی اجازت دے دی ہے۔
میچ ریفری اس سلسلے میں سر میں چوٹ لگنے کی مانند میچ کے دوران کسی کھلاڑی میں کورونا کا اثر ظاہر ہونے پر متبادل کا فیصلہ کریں گے ۔ تاہم یہ اصول محدود اوورز کی کرکٹ میں لاگو نہیں ہوگا۔
تکنیکی کمیٹی کے تھوک کے استعمال کی سفارش پر کرکٹ کی دنیا کی طرف سے ملے جلے رد عمل سامنے آئے اور بہت سے بالرز نے اس سفارش کی مخالفت کی۔ لیکن آئی سی سی نے گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم آئی سی سی نے ابتدائی طور پر اس اصول کی خلاف ورزی پر کچھ نرمی کی پیش کش کی تھی کیوں کہ اس کے بالر تھوک کے استعمال کے عادی ہو چکے ہیں۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی گیند پر تھوک استعمال کرتا ہے تو اسے تنبیہ کی جائے گی۔
امپائرز اس اصول کی خلاف ورزی کرنے پر دو بار ٹیم کو متنبہ کریں گے جس کے بعد اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹیم کی بیٹنگ سائیڈ کو پانچ اضافی رنز دیئے جائیں گے۔ امپائر یہ بھی فیصلہ کرے گا کہ آیا گیند کا تھوک نادانستہ طور پر استعمال ہوا ہے یا نہیں اور اگلی گیند پھینکنے سے پہلے ہی اس گیند کی جراثیم سے پاک کی ذمہ داری بھی امپائیر کی ہوگی کہ گیند انفیکشن سے پاک رہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے آئی سی سی نے غیر جانبدار میچ امپائروں کو تمام فارمیٹس میں رکھنے کے فیصلے کو عارضی طور پر ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے اب پینل کے کم تجربہ کار مقامی امپائروں کو مزید میچز کی سہولت ملے گی۔ آئی سی سی نے ٹیموں کو ہر اننگز میں اضافی ڈی آر ایس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔