شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ نیٹ رن ریٹ جزوی بات ہے اور پاکستان نے کیوی کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر کرکٹ کھیلا، لیکن وہ سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ٹورنامنٹ میں اپنا دبدبہ بنایا ہے، اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے بھارتی ٹیم نے 9 میچوں میں سے 7 میچ جیتے ہیں اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہا گیا تھا۔
وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی منگل کو مانچسٹر میں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان پر اترے گی۔
اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ نیوزی لینڈ دباؤ نہیں جھیل سکتا، اور مجھے امید ہے کہ بھارتی ٹیم کی ہی جیت ہوگی اور میں واقعی میں ورلڈ کپ ٹرافی کو ایشیا میں آتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔اسی وجہ سے میں بھارتی ٹیم کی حمایت کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے کیوں کہ بھارت کے نائب کپتان روہت شرما ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں اور انہیں روکنا کیوی گیند بازوں کے لیے آسان نہیں ہوگا۔
روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف سنچری بناتے ہی ایک عالمی کپ مٰن سب سے زیادی سنچری بنانے کا سنگا کارا کا ریکارڈ توڑا ہے۔
روہت نے رواں عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز، پاکستان کے خلاف 140 رنز، انگلینڈ کے خلاف 102 رنز بنگلہ دیش کے خلاف 104 رنز اور سری لنکا کے خلاف 103 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
شعیب اختر نے پاکستان کے سیمی فائنل میں نہیں پہچنے کے بارے میں کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن رن ریٹ کے معاملے میں وہ کیوی ٹیم سے پیچھے رہ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر اور نیوزی لینڈ بھی 11 ہوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ہی برابر ہے لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا۔