پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے ٹیم کے دورہ برطانیہ سے پہلے کوچ مصباح الحق سے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔
اس کے ساتھ ہی محمد عامر نے ٹسیٹ کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کا اعلان کیا ہے، وہاب نے گذشتہ سال وائٹ بال کے فارمیٹ پر غور و فکر کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے چھٹی لی تھی۔
موجودہ وقت میں محمد عامر کا نام ٹیم کے برطانیہ دورہ سے نکال دیا گیا ہے، کیونکہ عامر کی بیوی حاملہ سے ہے، اس کے ساتھ ہی وہاب ریاض کو اگلے ماہ کے لیے 29 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےکوچ مصباح الحق نے برطانیہ دورے کے بارے میں کہا 'میں نے وہاب ریاض سے بات کی ہے، اس نے کہا ہے کہ اگر اس کی ضرورت ہو گی تو وہ کھیلنے کے لیے تیار ہے'۔
![Wahab Riaz tells Pak head coach Misbah+](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/misbah-pak-coach-apply-reuters_1306newsroom_1592021754_67.jpg)
مصباح نے کہا 'اسکواڈ میں 10 تیز بولروں اور چار اسپنروں کو شامل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کووڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے باؤلرز کو کھیل کے نئے حالات میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔
انہوں نے کہا 'مجھے امید ہے کہ برطانیہ میں پانچ ہفتے ٹریننگ کیمپ میں وقت گذارنے کے بعد ٹیم کھیلنے کے لیے تیار ہو جائے گی'۔
مصباح نے وہاب کے بارے میں کہا 'ایک کرکٹر کے لیے تین ماہ کی چھٹی کے بعد واپس کھیل میں شامل ہونا آسان نہیں ہے'۔
فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور محمد عامر کو نئی مرکزی کونٹریکٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا ہے۔