ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میں ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں رسل: ہسی

کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ٹیم کے سرپرست ڈیوڈ ہسی کا خیال ہے کہ اگر ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو وہ آئی پی ایل میں ڈبل سنچری بناسکتے ہیں رسل کے کے آر کے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ٹیم کے لئے میچ جیتنے والی بہت سے اننگز کھیل چکے ہیں۔ ٹیم کے مینٹر ہسی کا ماننا ہے کہ اگر رسل آئی پی ایل میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لئے آئے تو وہ ڈبل سنچری بھی بناسکتے ہیں۔ آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونا ہے۔

Hussey :Russell can make a double century in IPL
آئی پی ایل میں ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں رسل: ہسی
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 10:41 PM IST

پریس کانفرنس میں جب ہسی سے پوچھا گیا کہ کیا رسل آئی پی ایل میں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے اور ہم میچ جیت سکتے ہیں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر رسل تیسرے نمبر پر آتے ہیں اور 60 گیندیں کھیلتے ہیں تو وہ بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں۔ رسل کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔ وہ ٹیم کے مضبوط کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

مینٹر ہسی نے کہا کہ انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان اور کے کے آر بیٹسمین ایون مورگن کے انگلینڈ کے لئے کپتانی کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ٹیم کے کپتان دنیش کارتک کے اچھا ساتھی ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رسل ، کارتک اور مورگن ٹیم میں سرفہرست تین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ہسی نے کہا کہ مورگن ایک بہت بڑا کھلاڑی ہے۔ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے اور مورگن کارتک کے لیے اچھا شراکت دار ثابت ہوسکتا ہے۔ وہ گراؤنڈ کے اندر بالرز سے بات کرسکتا ہے جبکہ کپتان وکٹ کے پیچھے سے نظر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مورگن ایک بہت پر سکون اور سنجیدہ آدمی ہے اور وہ مڈل آرڈر میں کارتک کے ساتھ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو سنبھال سکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کی کپتان کے ساتھ بہتر ہم آہنگی ہوگی اور مورگن کا سنجیدہ ذہن کے کے آر کو ٹورنامنٹ میں میچ جیتنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

ہسی کے مطابق ٹیم نے اوپنر کے بارے میں ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ اس سے قبل کرس لیون کے کے آر کے لئے کھیلتے تھے لیکن دسمبر میں ہونے والے کھلاڑیوں کی نیلامی میں انہیں ٹیم نے برقرار نہیں رکھا تھا۔

ہسی نے کہا کہ اس پر بات چیت کا آغاز ہونا چاہئے اور ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم ، ابھیشیک نایئر اور کارتک کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر کوئی میک کولم کو جانتا ہے تو اسے پتہ ہوگا کہ وہ کیسا کھیلتے ہیں اور کھلاڑیوں سے کس طرح کی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں ۔ شبھمن گل بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس بہت مہارت ہے۔ اگر انہیں اس جگہ پر کھلایا جاتا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ آئی پی ایل میں سنچری بنا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.