ETV Bharat / sports

ایسے جیتا تھا بھارت نے 1983 کاعالمی کپ - kapil dev

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرشنما چاری سری کانت نے کہا کہ عالمی کپ روانہ ہونے سے قبل ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ عالمی کپ جیتیں گے۔

کیسے جیتا بھارت نے عالمی کپ؟
author img

By

Published : May 27, 2019, 5:01 PM IST

سنہ 1983 عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن سری کانت نے کہا کہ کپل دیو کی خود اعتمادی کا اثر دوسرے کھلاڑیوں پر بھی پڑا جوعالمی کپ پر قبضہ کرنے میں مددگارثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کپل دیو نے ٹیم کے سبھی ارکان میں خوداعتمادی پیدا کی اور جوش بھر دیا جس کی وجہ سے ٹیم نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے لارڈس کے میدان پر ویسٹ انڈیز کو لگاتار تیسری مرتبہ خطاب پر قابض ہونے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیم کو لارڈس کے تاریخی میدان میں شکست دی تھی۔

بھارتی ٹین عالمی کپ ٹرافی کے ساتھ
بھارتی ٹین عالمی کپ ٹرافی کے ساتھ

سریکانت نے کہا کہ جب ہم عالمی کپ کھیلنے کے لیے روانہ ہوئے تھے تو کسی نے بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ٹیم نا صرف فائنل تک پہنچے گی بلکہ خطاب پر بھی قابض ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اس سے قبل عالمی کپ میں صرف افریقہ کو شکست دے سکی تھی جبکہ سری لنکا سے ہار چکی تھی جسے اس وقت تک ٹیست ٹیم کا درجہ بھی نہیں ملا تھا، لیکن کپتان کپل دیو نے ٹیم کے اندر جوش اور خود اعتمادی پیدا کی جو کافی سود مند ثابت ہوئی۔

سابق سلامی بلے باز نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل ہم نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا اور جس میں ہم نے اسے شکست دی تھی، اور اسی بات کو لیکر کپل دیو نے ٹیم ارکان سے کہا تھا کہ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو ایک مرتبہ ہرا سکتے ہیں تو دوبارہ کیوں نہیں؟

کپل دیو عالمی کپ ٹرافی کے ساتھ
کپل دیو عالمی کپ ٹرافی کے ساتھ

انہوں نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں نے سوچا تھا کہ کپل پاگل ہو گئے ہیں اسی لیے اس طرح کی باتیں کررہے ہیں لیکن ان کی خود اعتمادی نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا تھا کہ شاید ایسا ہو سکتا ہے۔

اس کے بعد ہم میدان پر اترے اور پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی جس سے پوری ٹیم کا حوصلہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں کپتان کپل دیو نے زمبابوے کے خلاف ناٹ آؤٹ 175 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی جو آج بھی ہر کرکٹ مداحوں کے ذہن میں تازہ ہے۔

کپل دیو نے 1983 عالمی کپ میں زمبابوے کے خلاف ناٹ آؤٹ 175 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی

بھارت کے لیے 43 ٹیسٹ اور 146 یک روزہ میچ کھیلنے والے سری کانت نے کہا کہ اس وقت وکٹ پر کافی گھاس تھی اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنیل گاوسکر صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے اور وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس سے پہلے کہ ہم کچھ بھی سمجھ پاتے 17 رنوں پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

لیکن کپل نے میدان جاتے ہی زبردست بلے بازی کی اور میدان کے چاروں جانب شاٹس لگاتے ہوئے زمبابوے کے گیندبازوں کو پریشان کر دیا اور ناٹ آؤٹ 175 رنز بنائے۔

سری کانت نے کہا کہ فائنل مقابلے میں جب میں کریز پر تھا اس وقت ویسٹ انڈیز کے گیندباز جوئیل گارنر کمال کی گیندبازی کر رہے تھے، میں ان کے اس گیندبازی اسپیل کو نہیں بھول سکتا۔

کرشنما چاری سریکانت
کرشنما چاری سریکانت

انہوں نے کہا کہ جب میں کریز پر تھا اس وقت جوئیل گارنر کی گیند تقریباً دس فٹ کی اونچائی سے جا رہی تھی اور اس بارے میں میں نے جمی امرناتھ نے سے بات کی تو انہوں نے مجھ سے اپنا روایتی کھیل کھیلنے کے لیے کہا اس کے بعد میں 38 رنز بنائے اور اس فائنل میچ کا میرا اور ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔

سریکانت نے کہا کہ ہماری ٹیم محض 183 رنز ہی بنا سکی تھی اور کپل دیو نے بھی کہہ دیا تھا کہ یہ اسکور ویسٹ انڈیز کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہے لیکن ہم اس کی راہ کو مشکل بنائیں گے۔ اور کپل کی اسی خود اعتمادی کی وجہ سے ہم نے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.