انگلینڈ کے خلاف 64 رنز کی جیت حاصل کرنے کے بعد فنچ نے کہا کہ ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں متوازن ہوکر کھیل رہی ہے اور وہ بہت اچھے فارم میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک اچھا کرکٹ کھیلا ہے اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا اس عالمی کپ کا پہلا مرحلہ ہے، میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، ہم صحیح سمت میں کھیل رہے ہیں۔
فنچ نے مزید کہا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے وہ بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی شعبوں میں اتنی آسانی سے ہمیں آگے بڑھنے نہیں دے سکتی تھی لیکن ہماری ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا خاص طور پر اسٹاک اور بہرینڈورف نے جنہوں نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو کریذ پر ٹکنے کا موقع نہیں دیا۔
آسٹریلیائی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے بلے باز بین اسٹوکس کی 89 رنز کی اننگز دیکھ ہمیں تھوڑا ڈر محسوس ہونے لگا تھا کیوں کہ وہ ایک اچھے بلے باز ہیں اور اگر وہ کچھ وقت اور کریز پر رکے ہوتے تو شاید ہم یہ میچ جیت نا پاتے۔
فنچ نے کہا کہ اسٹوکس جارح بلے باز ہیں اور جب وہ فارم میں ہوتے ہیں تو انہیں روکنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارے لیے اچھی بات یہ رہی کہ ہم نے انہیں 37 ویں اوور میں آوٹ کر دیا جس سے ہماری جیت کی راہ ہموار ہوگئی۔
واضح رہے کہ فنچ نے انگلینڈ کے خلاف 116 گیندوں میں 100 بنائے تھے اور رواں عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں