نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 375 رن بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 476 رنز بنا کر 101 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ نیوزی لینڈ نے دو وکٹ پر 96 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور بارش کی وجہ سے میچ ڈرا ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنايے نیوزی لینڈ نے پہلا ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتا تھا اور اس طرح یہ سریز اس نے اپنے نام کر لی۔
کپتان کین ولیمسن نے 37 اور راس ٹیلر نے 31 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اپنی سنچری پوری کی ۔ ولیمسن نے 234 گیندوں پر ناٹ آوٹ 104 رن میں 11 چوکے لگائے جبکہ ٹیلر نے 186 گیندوں پر ناٹ آوٹ 105 رن میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
دونوں نے تیسرے وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت میں 203 رنز جوڑ کر انگلینڈ کی سیریز برابر کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ولیمسن نے اپنی21 ویں اور ٹیلر نے 19 ویں سنچری بنا دی۔ ٹیلر نے اس کے ساتھ ہی 96 ٹسٹ میچوں میں 7000 رن بھی پورے کرلئے۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 226 رنز بنانے والے کپتان جو روٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر پلیئر آف دی سیریز رہے۔
نیوزی لینڈ اس سیریز کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں 60 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔