ETV Bharat / sports

'ون ڈے فارمیٹ میں وراٹ سے بہتر ہیں روہت'

author img

By

Published : May 4, 2020, 11:57 AM IST

گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ بھارتی سلامی بلے باز روہت شرما موجودہ وقت میں محدود اوورز میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ اس فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی سے کافی آگے ہیں۔

'ون ڈے فارمیٹ میں وراٹ سے بہتر ہیں روہت'
'ون ڈے فارمیٹ میں وراٹ سے بہتر ہیں روہت'

سابق بھارتی اوپنراور بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کو یقین ہے کہ وراٹ کیریئر میں روہت سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔ انہوں نے روہت کو محدود اوور کرکٹ کا بہترین بلے باز بتایا لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ اس فارمیٹ کے آل ٹائم بہترین بلے باز نہیں ہیں۔

گمبھیر نے کہا کہ میرے خیال سے محدود اوور کا کھیل ایسا ہوتا ہے جس میں اثر دکھانے والے کھلاڑی زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔

وراٹ ضرور روہت سے زیادہ رنز بنائیں گے اور وہ فی الحال بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن روہت نے جس طرح کھیل پر اپنا اثر چھوڑا ہے اسے دیکھتے ہوئے وہ اب وراٹ سے کہیں آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے روہت محدود اوور کی کرکٹ میں فی الحال دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔اگرچہ وہ آل ٹائم عظیم کھلاڑی نہیں ہیں۔

لیکن اس وقت وہ بہترین ہیں۔ وہ واحد ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے میں تین ڈبل سنچری لگائی ہیں، ایک ہی عالمی کپ میں پانچ سنچری لگائی ہیں۔

وہ ایسے واحد کھلاڑی ہیں جو ایک بار 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو جاتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ وہ ڈبل سنچری سے چوک گئے۔

2011 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے گمبھیر نے کہا کہ وراٹ اور روہت کے درمیان موازنہ کرنا کافی مشکل ہے۔

گمبھیر نے کہا کہ وراٹ اور روہت کے درمیان موازنہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔وراٹ ناقابل یقین ہیں اور یہ بات ان کے ریکارڈ ثابت کرتے ہیں۔لیکن جب کسی کھلاڑی کی سنچری لگانے کے بعد آؤٹ ہونے پر لوگ کہتے ہیں کہ وہ ڈبل سنچری سے چوک گیا، یہ اس کھلاڑی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

وراٹ اور روہت نے بھارت کے لئے کئی بار میچ فاتح بہترین اننگ کھیلی ہیں اور دونوں کے نام بہترین ریکارڈ ہیں۔روہت نے 224 ون ڈے مقابلوں میں 49.27 کے اوسط اور 88.92 کے اسٹرائک ریٹ سے 9115 رنز بنائے ہیں جس میں 29 سنچری اور 43 نصف سنچری شامل ہیں۔ٹی -20 میں انہوں نے 108 میچوں میں 32.62 کی اوسط سے 2273 رنز بنائے ہیں۔

وراٹ نے 248 ون ڈے مقابلوں میں 59.33 کی اوسط اور 93.25 کے اسٹرائک ریٹ سے 11867 رنز بنائے ہیں جس میں 43 سنچری اور 58 نصف سنچری شامل ہیں۔وراٹ نے 82 ٹی -20 میچوں میں 50.80 کی اوسط اور 138.24 کے اسٹرائک ریٹ سے 2794 رنز بنائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.