رواں عالمی کپ میں آسٹریلیا کے تیز گیند مشیل اسٹارک 8 میچوں 24 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔
میک گرا کے ریکارڈ کو انہی کے ہم وطن کھلاڑی اسٹارک توڑ سکتے ہیں، اسٹارک اس ریکارڈ سے محض 3 قدم دور ہیں۔
آسٹریلیا سنیچر کو جنوبی افریقہ سے اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔
اس سے قبل اسٹارک نے اپنی بہترین گیند بازی سے سری لنکا کے چمنڈا واس 2003 عالمی کپ میں 23 وکٹیں، سری لنکا کے ہی متھیا مرلی دھرن کے 2007 عالمی کپ میں 23 وکٹیں اور آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کے 2007 ورلڈ کپ میں 23 وکٹ لینے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ایک عالمی کپ سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں وہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل اسٹارک نے سنہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
رواں عالمی کپ میں اسٹارک ہی میک گرا کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں کیوں کہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمن ہیں جنہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن ان کی ٹیم کا عالمی کپ میں سفر ختم ہو گیا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگیوسن ہیں جنہوں نے 17-17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔