بھارت کے سابق کرکٹرامباتی رائیڈو جنہوں نے آنے والے رانجی ٹروفی سیزن میں حیدرآباد کی نمائندگی سے خود کو دور رکھا، حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں بڑے پیمانہ پر رشوت خوری کا الزام لگایا۔
ان کا یہ الزام کرکٹ کی تمام شکلوں سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے کے چند ماہ بعد لگایا گیا ہے۔رائیڈو جنہوں نے حیدرآباد کے کپتان کے طورپر وجئے ہزارے اور سید مشتاق علی ٹروفی میں ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے درخواست کی کہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں اور بڑے پیمانہ پررشوت خوری کا خاتمہ کریں۔
انہوں نے سوال کیا کہ حیدرآباد کس طرح عظیم ٹیم بن سکتی ہے جب رقم کے ذریعہ اس ٹیم پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔رشوت خور افراد جن پر اے سی بی کے کئی معاملات ہیں اس کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔