آئی پی ایل میں اب تک خطاب سے محروم رہنے والی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر انل کمبلے کو چیف کوچ مقرر کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی مائیک ہیسن کا دو برس کا معاہدہ کی تکمیل کے بعد ان کی جگہ کمبلے کو منتخب کیا گیا ہے۔
کمبلے سنہ 17-2016 میں بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
انل کمبلے کا پہلی مرتبہ آئی پی ایل میں بطور چیف کوچ تقرر ہوا ہے۔
اس سے قبل کمبلے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی بھی کر چکے ہیں اور بعد میں وہ اسی ٹیم کے مینٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
دنیا کے بہترین اسپنروں میں شمار کیے جانے والے کمبلے ممبئی انڈینز کے بھی مینٹر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم گزشتہ ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر تھی۔
کنگز الیون پنجاب ابھی تک آئی پی ایل خطاب جیتنے میں ناکام رہی ہے، اگرچہ سنہ 2014 میں فائینل مفتوح تھی اسے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔