دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے انگلینڈ کے سابق بلے باز برائن بولس نے اپنی قومی کرکٹ کی جانب سے مختصرمدت کے لئے کھیلا۔
برائن بولس نے 1963 اور 1964 کے درمیان سات ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی -
ٹسٹ کرکٹ میں ان کا کیرئیر لمبا نہیں چل سکا اورایک سال بعد ہی انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کے کھیلے جانے ولے ان سات میچوں میں 41.33 کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ چنائی میں بھارت کے خلاف 88 ان کا زیادہ سکور رہا ۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز یارکشائر سے کیا ۔بولس نے کاونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 25،598 رنز بنائے جن میں 39 سنچریاں بھی شامل تھیں جبکہ محدوداوورز میں ان کا سکور 3،000 سے زیادہ تھا۔
انہوں نے 1976 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ۔ برائن بولس انگلش کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر بھی رہ چُکے ہیں۔