مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو اس میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ان کی جگہ تجربہ کار وکٹ کیپر ردھمان ساہا کو موقع دیا گیا ہے۔
میچ کی اوپنگ روہت شرما اور مینک اگروال نے کی ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے دونوں اوپنگ بلے بازوں نے 59.1 اوور کے بعد 202 رن بنا لیے ہیں۔
روہت شرما 174 گیندوں پر 115 رن بناکر بلے بازی کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف اگروال 183 گیندوں کا سامنا کرکے 84 رن بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے پانچ گیند بازوں نے گیند بازی کی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی گیند باز کو کامیابی نہیں ملی ہے۔
بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک 36 ٹسٹ کھیلے ہیں جس میں سے بھارت نے ابھی تک 11 ٹسٹ جیتے ہیں اور 15 ٹسٹ میں ہارے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے اس سے پہلے 2015-16 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور بھارت نے فریڈم ٹرافی 3-0 سے جیتی تھی۔