34 سالہ ڈینیل فیلن نے اپنے 16 سال کے کیریئر میں 24 ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور پانچ ٹی -20 مقابلے کھیلے جس میں انہوں نے کل 1325 رنز بنائے جس میں چھ نصف سنچری شامل ہیں۔ انہوں نے 2008 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبو کیا اور ان کا آخری ٹیسٹ جنوری 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف رہا۔
سال 2008 میں انگلینڈ کے خلاف ہی انہوں نے اپنا ون ڈے ڈیبو کیا اور 2012 میں آخری بار وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے اترے تھے۔ فیلن نے 135 فرسٹ کلاس میچوں میں 21 سنچریوں سمیت 7815 رنز بنائے ہیں۔
فیلن نے کہاکہ کسی بھی کرکٹر کے لئے ملک کے لئے کھیلنا بہت فخر کی بات ہے اور میرا بھی بچپن سے یہ خواب تھا جسے پورا کرنے کے لئے میں نے کافی جدوجہد کی۔ میں نے جن لوگوں کے ساتھ اپنے کیریئر میں کھیلا وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ نہ صرف اچھے کرکٹر ہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔