تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا جسے انگلینڈ نے 19.1 اوورز میں 5 وکٹیں کھو کر حاصل کرلیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار شروعات کی، سلامی بلے باز ٹیمبو بئوما اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے پہلے وکٹ کے لیے 7.4 اوورز میں 84 ربز کی بہترین پارٹنرشپ نبھائی۔
بئوما نے 24 گیندوں میں 49 رنز جبکہ ڈی کاک نے 24 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔
اس کے بعد ہینرک كلاسین کی 33 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رنوں کی نصف سنچری اور ڈیوڈ ملر کی 20 گیندوں میں 35 رنز کی اننگز نے ٹیم کو ہمالیائی اسکور تک پہنچایا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام کیورین اور بین اسٹوکس نے دو دو وکٹیں حاصلہ کیں جبکہ عادل رشید اور مارک ووڈ نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے جانی بيرسٹو کی 34 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں سے سجی 64 رنز کی اننگ کے علاوہ، جوس بٹلر (57 رنز) اور کپتان ایون مورگن کی 22 گیندوں سات چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی طوفانی اننگ نے جنوبی افریقہ کے اسکور کو بونا ثابت کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی اینگڈی نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پھہلکوایو، تبریز شمسی اور پریٹوریئس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو ان کی شاندار بلے بازی کی بدولت مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔