ETV Bharat / sports

چوٹ کی وجہ سے بھارت کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے کراؤلی باہر

انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین جیک کراؤلی کلائی کی انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

England opener Zak Crawley out of first two Tests vs India owing to wrist injury
چوٹ کی وجہ سے بھارت کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے کراؤلی باہر
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 2:23 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے مابین چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے چنئی میں کھیلا جانا ہے اور اس میچ سے صرف ایک روز قبل جیک کراؤلی کے زخمی ہوکر پہلے دو ٹسٹ کے لیے باہر ہونے سے انگلینڈ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے ۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراؤلی کو اسکین کیا گیا تھا جس میں اس کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

انگلینڈ کو کراؤلی کی انجری کے سبب ایک مرتبہ پھر ٹیم کے توازن پر غور کرنا ہوگا۔ تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصہ کے لیے ٹیم چھوڑنے والے روری برنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب کندھے کی انجری سے دوچار اولی پوپ بھی فٹ ہوچکے ہیں اور ٹسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ کورونا کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے والے معین علی بھی بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے فٹ ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.