ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی سات وکٹوں سے فتح

عالمی کپ سے پہلے کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

انگلینڈ کی سات وکٹوں سے فتح
author img

By

Published : May 6, 2019, 9:09 AM IST

میچ میں کپتان ایان مورگن کو ناٹ آؤٹ 57 رنز کی شاندار اننگز کے لیے مین آف دی میچ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

انگلینڈ کے کپتان مورگن (ناٹ آؤٹ 57)، جوئے روٹ (47) اور جیمس ونسے (36) کی مفید اننگز کے بدولت انگلینڈ نے صوفیہ گارڈنز میدان پر کھیلے گئے واحد ٹی -20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بابر اعظم (65) اور حارث سہیل (50) کے نصف سنچریوں کی مدد سے چھ وکٹ پر 173 رن کا اسکور بنایا، جسے انگلینڈ نے چار گیند باقی رہتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مورگن نے 29 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے، ان کی اس شاندار اننگز کے لیے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ روٹ نے 42 گیندوں پر پانچ چوکے اور ونسے نے 27 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بین ڈكیٹ نے نو اور جوئے ڈینلی نے 12 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

پاکستان ٹیم
پاکستان ٹیم

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹ پر 173 رن کا بڑا اسکور کیا لیکن اس کے گیندباز اسکور کا دفاع نہیں کر سکے۔

بابر اعظم نے 42 گیندوں میں 65 رنز بنائے جس میں انہوں نے پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے، ان کے علاوہ حارث سہیل نے 36 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے ناٹ آؤٹ 18 اور فہیم اشرف نے 17 رنز کا تعاون کیا۔

جوفرا آرچر
جوفرا آرچر

میزبان انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے دو جبکہ ٹام کرین اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.