ETV Bharat / sports

پہلا ٹی ۔ 20: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 12:58 PM IST

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ۔ 20 میچ بہت ہی دلچسپ رہا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو دو رنز سے شکست دے دی۔

پہلا ٹی۔20: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دو رنز سے شکست دی

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی ٹی - 20 سیریز کا پہلا میچ ساؤتھمپٹن ​​کے روز باؤل میدان میں کھیلا گیا۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ڈیوڈ ملان نے شاندار بلےبازی کرتے ہوئے 66 رنز بنائے جس کے لیے انہیں 'مین آف دی میچ' دیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ 163 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ کپتان آرون فنچ نے 46، ڈیوڈ وارنر نے 58 اور مارکس اسٹونیس نے 28 رنز بنائے، لیکن ہدف حاصل نہ کرسکے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 6 وکٹز کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی اور اسے دو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ہربھجن آئی پی ایل سے دستبردار

وہیں انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 44 اور ڈیوڈ ملان نے 66 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن ایگر، گلین میکسویل اور کین رچرڈسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ پیٹ کمنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے لیے جوفرا آرچر اور عادل راشد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مارک ووڈ کو ایک وکٹ حاصل ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.