چائے کے وقفے پر اولی پوپ 47 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 24اور جوس بٹلر 17گیندوں میں دو رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
لنچ کے بعد انگلینڈ نے بین اسٹوکس اور روری برنز کی شکل میں دو وکٹیں گنوائیں۔روچ نے اسٹوکس کی شکل میں اپنی دوسری وکٹ 34.6 اوورز میں حاصل کی جب انگلینڈ کا اسکور 92 تھا۔ اسٹوکس نے 43 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے20رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے لئے برنس کی وکٹ لینا ایک بڑی کامیابی تھی جو مضبوطی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے ہو رہا تھا جب کورن وال کے ہاتھوں سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 122 پر گری۔برنس نے 147 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔لنچ تک انگلینڈ نے ڈوم سبلی (0) اور اس کے بعد کپتان جو روٹ (59 ) کی دو وکٹیں گنوا ئیں۔
اس فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا موقع فراہم کیا۔ انگلینڈ نے اس میچ کے لئے پلیئنگ الیون میں تین فاسٹ بالرز جوفرا آرچر ، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو شامل کیا۔ آرچر کو بایو سیکیور پروٹوکول توڑنے اور اینڈرسن کو آرام کرنے کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا تھا ۔
ٹاس ہارنے کے بعد انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور اوپنر ڈومینک سبلی بغیر کھاتہ کھولے کیمر روچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
پہلے دھچکے کے بعد روری برنس نے کپتان جو روٹ کے ساتھ اننگز کی قیادت کی اور دوسری وکٹ کے لئے 47 رنز کی شراکت کی۔ دریں اثنا 22 ویں اوور کی تیسری گیند پر روٹ تیزی سے رن چرانے کی کوشش میں روسٹن چیس کے سیدھے تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ روٹ نے 59 گیندوں میں 17 رنز بنائے۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی روٹ رن آؤٹ ہوئے تھے۔
دوپہر کے کھانے تک برنز 76 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 33رنز اورپچھلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بین اسٹوکس 22 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے سات رنز بناکر کریز پر موجود تھے ۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں بولنگ کا انتخاب کیا ۔اس میچ کے لئے ویسٹ انڈیز نے اپنے حتمی گیارہ میں ایک تبدیلی کی ہے۔الزاری جوزف کی جگہ راخیم کورن وال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ نے دو تبدیلیاں کی ہیں اور زاک کرولی اور سیم کیرن کی جگہ جوفرا آرچرر اور جیمز اینڈرسن کو کھلایا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ چار وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ 113 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی تھی ۔