آسٹریلیائی تیز گیندباز پیٹ کمنس نے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ اپنے کھیل کو بخوبی جانتے ہیں۔
گیند باز پیٹ کمنس نے یہ بھی کہا کہ آئندہ جب بھی بھارت اور آسٹریلیائی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو آسٹریلیائی ٹیم ان کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل تیار کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق پنت نے جنوری میں اسٹریلیا کے گابا میں 89 رنز کی ایک فاتح اننگز کھیلی تھی، جس کے نتیجے میں بھارت کو آسٹریلیا سے باڈر گواسکر ٹرافی جیتنے میں مدد حاصل ہوئی تھی۔
بیٹسمین رشبھ پانت اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور میں ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 91 رنز بنائے تھے، حالانکہ اس میچ میں بھارت کو 227 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں:
رشبھ پنت نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتا
کمنس نے ایک شو کے دوران کہا "یہ سکے کو اوچھالنے کی طرح ہے ، کیونکہ جب پجارا کھیل رہے تھے تو کھیل کی رفتار دھیمی تھی لیکن جب رشبھ کھیلنے آئے تو کھیل تیزی آگے بڑھنے لگا۔
کمنس نے مزید کہا کہ 'وہ کھیل کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔" باہر سے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ جلدی میں ہو رہا ہے لیکن وہ اپنے کھیل کو بخوبی جانتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ جارحانہ کھیل کب کھیلنا ہے, لہذا اگلی سیریز سے قبل ہمیں اس پر کچھ وقت دینا ہوگا۔