ETV Bharat / sports

دھونی نے کی گائیکواڈ اور جڈیجا کی زبردست تعریف - چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نوجوان بلے بازوں رتوراج گائکواڈ اور سر رویندر جڈیجا کی تعریف کی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائڈرز کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد رویندر جڈیجا اور رتو راج گائکواڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔

Dhoni praised Gaikwad and Jadeja
دھونی نے کی گائیکواڈ اور جڈیجا کی زبردست تعریف
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:17 PM IST

آئی پی ایل سیزن 13 کے 49 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی نے 13 میچوں میں 5 جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ جبکہ کے کے آر کی پلے آف میں جانے کی امیدیں موہوم ہو گئیں جبکہ چنئی کی ٹیم پہلے ہی پلے آف سے باہر ہوچکی ہے۔

ٹیم کی جیت میں رتوراج گائیکواڈ اور رویندر جڈیجا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ رتوراج گائکواڈ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اسی کے ساتھ ہی آخر میں بیٹنگ کرنے آئے رویندر جڈیجا نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ سر جڈیجا نے 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز جوڑے جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد جڈیجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا۔ جڈیجا اس سیزن میں عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں۔ ہماری ٹیم میں وہ واحد بلے باز ہیں جو آخری اوور میں رنز بنانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پورے سیزن کے دوران ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت تھی جو ان کا ساتھ دے۔

اس کے ساتھ انہوں نے رتو راج کی بھی تعریف کی لیکن شکوہ کیا کہ وہ بہت کم بولتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑی کو پرکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ جب انہوں نے بیٹنگ شروع کی تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ جس طرح سے اپنی گیند کو ہٹ کر رہے تھے اور جیسے چاہتے تھے وہ منصوبہ کے مطابق بیٹنگ کر رہے تھے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے نتیش رانا نے اس میچ میں بھی طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کے لئے 87 رنز کی شراکت کی۔ 87 رنز کی اس اننگز میں رانا نے دس چوکے اور چار چھکے لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.