ETV Bharat / sports

گیند کو چمکانے کے لئے دیگر اختیارات ضروری: کمنز - پسینے کے استعمال کی اجازت دی گئی

آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گیند پر تھوک کے استعمال پر روک لگانے کے فیصلے پر کہا کہ گیند کو چمکانے کے لئے دوسرے اختیارات پر بحث ہونی چاہئے۔

گیند کو چمکانے کے لئے دیگراختیارات ضروری: کمنز

author img

By

Published : May 22, 2020, 3:54 PM IST

بھارت کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔اگرچہ پسینے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

کمنز نے کہا کہ اگر ہم تھوک استعمال نہیں کریں گے تو ہمیں دوسرے اختیارات کی ضرورت ہے۔ پسینے کا استعمال برا نہیں ہے لیکن ہمیں دیگر اختیارات بھی ڈھونڈنے ہوں گے۔ چاہے وہ موم ہو یا کچھ اور، مجھے نہیں پتہ۔ اگر تھوک کے استعمال سے خطرے ہیں تو ہمیں دوسرے اختیارات سوچنے ہوں گے چاہے وہ پسینہ ہو یا دیگر مادہ۔

انہوں نے کہا کہ پسینے کا استعمال محفوظ ہے لیکن سردی میں کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا۔ تیز گیند باز نے کہا کہ ہمیں کسی بھی طرح گیند کو چمکانا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کم سے کم پسینے کے استعمال کی اجازت ہے۔ لیکن سردی کے دنوں میں ہم ایسا نہیں کر سکتے۔

کمنز نے کہا کہ عام طور پر ہمارے سلپ کے کھلاڑی گیند پر چمک لاتے ہیں لیکن یہ ہمیشہ نہیں ہو سکتا میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس اسٹیج پر ہوں گے جہاں تھوک کا استعمال کرنا محفوظ رہے گا ۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم واپس اس کا استعمال کر پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.