ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا نے  اداکارہ کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا - بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا

اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے نئے سال کے موقع پرسربیاکی اداکارہ کے ساتھ جشن منایا ۔پانڈیا اور ان کی گرل فرینڈ کے جشن منانے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہے

ہاردک پانڈیا نے  اداکارہ کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 8:35 PM IST

بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اگرچہ ٹیم سے باہر چل رہے ہیں، لیکن خبروں میں بنے رہتے ہیں اور نئے سال پر سربیا اداکارہ نتاشا اسٹینكووچ کے ساتھ ان کی تصاویر اب مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

پانڈیا نے انسٹاگرام پر نئے سال کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ سربیا ئی اداکارہ نتاشا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کونئے سال کی مبارکباد بھی دی جس میں لکھا، "میں نئے سال کا آغاز فائرورك کے ساتھ کر رہا ہوں۔"

بھارتی آل راؤنڈر نے جیسے ہی اپنی تصویر نتاشا کے ساتھ پوسٹ کی ان کے مداحوں نے اس کا گرم جوشی سے جواب دیا۔ وہیں ان کے ٹیم ساتھی لوکیش راہل اور يجویندر چہل نے بھی پانڈیا کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھی ہاردک سربیا کی اداکارہ نتاشا کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے رشتے میں ہیں۔ 26 سال کے پانڈیا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر رہے۔ پانڈیا نے اکتوبر میں اپنی پیٹھ کی سرجری کرائی تھی۔

پانڈیا چوٹ کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف بھی آئندہ گھریلو سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے لیکن بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے انہیں بھارت اے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر نے گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں آخری بار بھارت کی جانب سے کھیلا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.