ETV Bharat / sports

ونڈیز ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی

ویسٹ انڈیز ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کورونا کے نتائج منفی ہونے کے بعد ٹیم جلد انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔

ونڈیز ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی
ونڈیز ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 6:09 PM IST

ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے خلاف 8 جولائی سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ ہدایات کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لئے انگلینڈ روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی تھا۔

ونڈیز ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی
ونڈیز ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گری نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور عملے کی جانچ کی گئی تھی جس کا نتیجہ منفی آیا ہے ۔کپتان جیسن ہولڈر کی قیادت میں ٹیم چارٹر طیارے سے اینٹیگوا روانہ ہوگی اور مانچسٹر پہنچے گی۔ ٹیم کے کھلاڑی اولڈ ٹریفورڈ میں ٹھہریں گے اور تین ہفتوں تک وہاں ٹریننگ کریں گے۔ ٹیم 3 جولائی کو ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی جہاں پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

گذشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز نے 11 ریزرو کھلاڑیوں سمیت 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبا تین ماہ سے پوری دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ونڈیز کے دورے کے لئے برطانوی حکومت کی حتمی منظوری کی منتظر ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ پہنچنے پر پوری ٹیم تنہائی میں قرنطینہ کرے گی اور کوویڈ ۔19 کے لئے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ٹیم سات ہفتوں کے دورے کا آغاز کرے گی جہاں انہیں جیو محفوظ ماحول میں رہنا پڑے گا۔ اس دوران کھلاڑیوں کو حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔تینوں ٹیسٹ میچ 21 دن کے اندر خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساوتھمپٹن ​​میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا (16 سے 20 جولائی) اور تیسرا (24 سے 28 جولائی) ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کا شیڈول کے مطابق مئی اور جون میں انگلینڈ کا دورہ ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ہم سیریز کے لئے انگلینڈ جا رہے ہیں اور کھیلوں خصوصا کرکٹ کے لئے یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان) ، جرمین بلیک ووڈ ، نکرومہ بونر ، کریگ بریتھویٹ ، شمر بروکس ، جان کیمبل ، روسٹن چیس ، راقم کارن وال ، شین ڈوریچ ، کیمر ہولڈر ، شائی ہوپ ، الزاری جوزف ، ریمون ریفر اور کیمر روچ۔

ریزرو کھلاڑی: سنیل امبارس ، جوشوا ڈیسلوا ، شینن گیبریل ، کین ہارڈنگ ، کائل مائر ، پریسٹن میکسوائن ، مارکوینو مینڈلی ، شینی موسلی ، اینڈرسن فلپ ، اوشین تھامس اور جمل واریکن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.