ETV Bharat / sports

'نوجوان کرکٹروں کو مزید موقع ملنا چاہیے' - سری لنکا کے خلاف اندور میں سات وکٹ کی جیت

کپتان وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے دوسرے ٹیأ20 میچ میں ملی جیت کونوجوان کھلاڑیوں کو سراہا دیا ہے۔

'نوجوان کرکٹروں کو مزید موقع ملنا چاہیے'

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 7:59 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف اندور میں سات وکٹ کی جیت میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں مزید مواقع دیئے جانے کی بات دہرائی ہے۔

گوہاٹی میں پہلا ٹوئنٹی 20 خراب موسم سے منسوخ ہونے کے بعد بھارت نے دوسرا میچ اندور میں جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے میچ میں ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کو مقرر اوورز میں 142 رن پر روک دیا تھا اور شاردل ٹھاکر نے 23 رن دے کر تین وکٹ کی بہترین گیند بازی کی تھی۔ ساتھ ہی نوجوان گیندباز نوديپ سینی نے 18 رن پر دو وکٹ نکال کر متاثر کیا تھا۔

وراٹ نے میچ کے بعد جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیم کے کھلاڑی آگے آئیں اور دباؤ میں میچ جیتنا سیکھیں۔ میرے چوتھے نمبر پر جانے سے بھی مدد ملی۔ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی وانکھیڑے میں ایسا کیا تھا۔ ساتھ ہی ضروری ہے کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو ثابت کرنے کے لئے مزید موقع دیں۔

بھارت نے 15 گیندیں باقی رہتے ہوئے سات وکٹ سے میچ اپنے نام کیا تھا۔

کپتان نے کارکردگی کے سلسلے میں کہا، "یہ بہترین کارکردگی تھی، ہم اسی طرح سےسیریز میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ نوديپ نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں بھی اچھا کھیلا ہے اور وہ ٹی -20 میں بھی متاثر کن گیندبازی کر رہے ہیں۔ تجربہ کار جسپريت، بھونیشور اور شاردل کی موجودگي ٹیم کے لئے مثبت اشارہ ہے۔

وراٹ نے کہا، "جسپريت کی واپسی اچھی بات ہے۔وہ دوبارہ گیندبازی کرنا چاہتے تھے ۔ ہمیں اپنی بہترین صلاحیت کو تلاش کرنا ہے۔پرسیدھ کرشنا نے گزشتہ کافی عرصے سے گھریلو کرکٹ میں اچھی گےند بازی کی ہے۔

میچ میں تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ پر واشنگٹن سندر کو ترجیح دیئے جانے پر کپتان نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ سری لنکا میں کافی بائیں ہاتھ کے گیندباز کھیلے ہیں۔ ہماری منصوبہ بندی کچھ نیا کرنے کی تھی۔ ہمیں ٹیم میں توازن چاہیے۔

ٹی -20 کرکٹ میں ہمیں پانچ سے زیادہ گیند بازوں کی ضرورت ہے۔ یہ اچھی پچ ہے اور ہم نے اس پر اچھا کھیل دکھایا۔ہم مسلسل وکٹ لیتے رہے اور ہم نے انہیں 170-175 کا بڑا اسکور نہیں بنانے دیا اور جو اسکور بنا اس کا آساني سے پیچھا کیا جا سکتا تھا۔
"
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی -20 پونے میں 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔اس میچ میں ہندوستان کے پاس سیریز میں دو۔صفر سے قبضہ کرنے کا جبکہ مہمان ٹیم کے پاس برابری کا موقع رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.