بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ نے سر ی لنکا کے خلاف دوسرے ٹی۔20 میچ میں 30 رنوں کی اننگز کھیلتے ہی اپنے ساتھی کرکٹر ورہت شرما سے آگے نکل گیے۔
مدھیہ پردیش کے اندور میں کھیلے گیے دوسرے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی 17 گیندوں پر 30 رنوں کی غیرمفتوح اننگز کھیلنے کے ساتھ کرکٹ کے مختصرفارمیٹ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گیے
کپتان وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے مختصرفارمیٹ میں 2663 رن بنانے کے ساتھ ہی بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گیے۔
اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے ٹی۔20 فارمیٹ میں بطور کپتان ایک ہزاررن بھی مکمل کرلیا۔
روہت شرما نے اس فارمیٹ میں 2633 رن بنا کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔
وراٹ کوہلی کی غیرمفتوح اننگز کی بد ولت بھارت نے سری لنکا کو دوسرے انٹرنیشنل ٹی۔20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سر ی لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی۔
اس سے قبل گوہاٹی میں کھیلا گیا پہلے ٹی۔20 میچ بارش کی نذر ہوگیاتھا۔
: