ETV Bharat / sports

روہت شرما ون ڈے میں نو ہزار رن کے قریب پہنچے - بھارت کے مختصر فارمیٹ نائب کپتان روہت شرما

ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں نوہزار رن بنانے کے قریب ہیں۔ وہ یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف انجان دے سکتے ہیں

روہت شرما کے ون ڈے میں نو ہزار رن کے قریب

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 11:25 PM IST

بھارت کے مختصر فارمیٹ نائب کپتان روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں نو ہزاری بننے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں یہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

روہت شرما کے ون ڈے میں نو ہزار رن کے قریب
روہت شرما کے ون ڈے میں نو ہزار رن کے قریب

ہٹ مین نام سے مشہور روہت نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 221 میچوں میں 49.14 کی اوسط سے 8944 رن بنائے ہیں اور انہیں نو ہزاری بننے کے لیے محض 56 رن کی ضرورت ہے۔

اپنے کیریئر میں 28 ون ڈے سنچری بنا چکے روہت نے گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ میں پانچ سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

روہت اگر یہ کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ون ڈے کرکٹ میں نو ہزاری بننے والے وہ دنیا کے 20 ویں بلے باز ہوں گے۔

بھارت میں ان سے آگے محمد اظہرالدین (9378)، مہندر سنگھ دھونی (10،773)، راہل دراوڑ (10،889)، سوربھ گانگولی (11،363)، وراٹ کوہلی (11،609) اور سچن تندولکر (18،426) ہیں۔اس سیریز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 5000 رن بنانے کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہیں ون ڈے میں پانچ ہزاری بننے کے لیے صرف 10 رنز کی ضرورت ہے۔ وہ اس معاملے میں سب سے تیز آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے۔ ڈین جونز نے جہاں پانچ ہزار رن بنانے کے لیے 128 اننگزکھیلی تھیں وہیں وارنر نے اب تک 114 اننگز کھیلی ہیں۔

بھارت کے چائنامین بولر کلدیپ یادو کو ونڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔ کلدیپ کے 56 میچوں سے 99 وکٹ ہیں۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ بھارت کے 22 ویں بولر بن جائیں گے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے چار وکٹ کی ضرورت ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.