ETV Bharat / sports

روہت شرما بھارت میں بنے لا لیگا کے پہلے برانڈ امبیسڈر - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما بھارت میں باوقار لا لیگا فٹ بال لیگ کے پہلے غیر فٹ بال کھلاڑی برانڈ امبیسڈر مقرر کئے گئے ہیں۔

روہت شرما بھارت میں بنے لا لیگا کے پہلے برانڈ امبیسڈر

author img

By

Published : Dec 12, 2019, 7:54 PM IST

لا لیگا کلب کیلئے یہ پہلا موقع ہے جب عالمی سطح پر اس نے اپنا برانڈ امبیسڈر فٹ بال کے میدان سے باہر لیا ہے۔ روہت بھارت میں اس لیگ کا چہرہ ہوں گے۔

دنیا کے سرکردہ فٹ بال کلب اسپین لا لیگا نے ہندوستانی ٹیم کے اسٹار اوپنر روہت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ وہ کلب کی تاریخ میں پہلے غیر فٹبالر ہیں جنہیں برانڈ امبیسڈر منتخب کیا گیا ہے۔ سال 2017 سے ہی بھارت میں لا لیگا نے کھیل کے فروغ کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

وہیں روہت بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ہیں۔ وہ آئی سی سی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کے بلے باز ہیں جن کے نام ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تین ڈبل سنچریوں کی کامیابی درج ہے۔

روہت نے لا لیگا جیسے باوقار ہسپانوی کلب سے جڑنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں فٹ بال کو لے کر لوگوں کے جذبہ بہت بڑھا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ یہ کھیل اب دوسرے درجے پر نہیں ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ فٹ بال میں بھارت نے کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور اس کے شائقین کی بھی یہاں کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں لا لیگا سے جڑ کر بہت خوش ہوں۔ یہ دیکھنا خوشگوار ہے کہ ہسپانوی کلب نے بھارتی فٹ بال میں دلچسپی دکھائی ہے اور زمین کی سطح پر کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔ میں بھارت میں فٹ بال کو مقبول بنانے کیلئے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.