ETV Bharat / sports

اٹھارہ برس بعد پاکستانی اوپننگ جوڑی کے انوکھے کارنامے

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 11:35 PM IST

کراچی میں کھیلے جارہے سر ی لنکا کے دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی اوپننگ جوڑی نے تاریخی کارنامے کو انجام دیتے ہوئے اٹھارہ برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔

اٹھارہ برس بعد پاکستانی اوپننگ جوڑی کے انوکھے کارنامے
اٹھارہ برس بعد پاکستانی اوپننگ جوڑی کے انوکھے کارنامے

سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن میں پاکستانی اوپننگ جوڑی نے 18 برس بعد 200 سے زائد رنوں کی شراکت قائم کی سنچریاں اسکور کیں۔

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کے اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔

دونوں اوپننگ بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 278 رنوں کی شراکت قائم کی ۔

اس سے قبل 1997 میں پہلی مر تبہ اوپننگ بلے باز عامر سہیل اور اعجاز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

دونوں کے درمیان 298 رنوں کی ساجھے داری ہوئی تھی۔2001میں سعید انور اور توفیق عمر نے بنگلادیش کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔

یہ سعید انور کا آخری اور توفیق عمر کا پہلا ٹیسٹ تھا۔اور اب 18 سال بعد پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے سنچریاں اسکور کیں۔ شان مسعود 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی سنچری میں سات چوکوں اور تین چھکے لگائے ۔

عابد علی نے 281 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 174 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ عابد علی لگاتار پاکستان کی جانب سے دو ٹسٹ میچوں میں دوسنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے ۔

واضح رہے کہ سر ی لنکا کی پہلی اننگز کے 271 رنوں کے جواب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دوکٹوں کے نقصان پر 395 رن بنا لیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.