کارتک اور دھونی ایک طویل عرصے تک ایک ساتھ کھیلے ہیں۔ کارتک دھونی کی قیادت میں کئی بار کھیل چکے ہیں۔ کارتک نے کہا کہ جب میں پہلی بار 2003-04 میں دھونی کے ساتھ بھارت اے دورے میں گیا تھا تو میں نے دیکھا کہ وہ بہت پرسکون ہیں۔ وہ ہمیشہ پر سکون رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اور آج کے درمیان صرف اتنا فرق ہے کہ ان کے بال قدرے سفید ہوگئے ہیں لیکن آج بھی وہ اسی پرسکون مزاج کے ہیں ۔ میں نے کبھی انہیں غصہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی باہر غصہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ ایسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے۔
دھونی کو میدان میں نرم مزاجی کے لئے جانا جاتا ہے۔ گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد سے وہ میدان میں واپس نہیں آئے ہیں۔ دھونی ہندوستان کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔