ETV Bharat / sports

کے ایس سی اے جولائی میں کرکٹ سیزن کا آغاز کرسکتا ہے - کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) جولائی سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔ لیکن اس ضمن میں اب تک حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے

کے ایس سی اے جولائی میں کرکٹ سیزن کا آغاز کرسکتا ہے

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:24 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے کے درمیان کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) جولائی سے کرکٹ سیزن شروع کرنے پر غور کررہی ہے ۔

کے ایس سی اے جولائی میں کرکٹ سیزن کا آغاز کرسکتا ہے
کے ایس سی اے جولائی میں کرکٹ سیزن کا آغاز کرسکتا ہے

کے ایس سی اے نے اس ہفتے کے شروع میں ٹورنامنٹ کمیٹی سے بات کی تھی تاکہ کرکٹ شروع کرنے کے لئے ایک ممکنہ منصوبہ تیار کیا جاسکے۔ بدھ کے روز ایسوسی ایشن کے صدر راجر بنی نے ریاستی ٹیم کے کوچ اور کے ایس سی اے کے اکیڈمی عملے سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ایسوسی ایشن کرکٹ شروع کرنے کے مقصد کے لئے مختلف شراکت داروں کے رہنما خطوط کے تحت معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کررہی ہے۔ ادھر ریاستی کھلاڑی اگلے ہفتے سے کیمپ شروع کرسکتے ہیں۔

کے ایس سی اے کے سکریٹری سنتوش مینن نے کہا کہ کھیلوں کے بغیر زندگی کا تصور کرنا مشکل ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو ہم امید کرتے ہیں کہ جولائی کے اوائل میں کرکٹ کا آغاز ہوسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اس ہفتے سے شروع ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.