مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم انڈیا اپنی تاریخ میں پہلی بار پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلنے اترے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ میں اس کا مقصد میزبان ٹیم سے حساب برابر کرنا ہوگا۔
بھارت نے اب تک اپنی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ تین میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلی ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔
2020 کا سال ٹی -20 ورلڈ کپ کا سال ہے جس کا انعقاد اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت پہلی بار پانچ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ شکست کا بدلہ چکانے اترے گی۔ بھارت کو گزشتہ سال نیوزی لینڈ سے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے علاوہ بھارت کو19۔2018کے دورے میں نیوزی لینڈ سے ٹی -20 سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی ٹیم اس بار دونوں شکست کا بدلہ چکانا چاہے گی تاکہ وہ ورلڈ کپ کے لئے اپنی تیاری مضبوط کر سکے۔
بھارتی ٹیم کو اس لمبی سیریز سے ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم مجموعی طور پرکھنے کا موقع ملے گا۔ بھارتی ٹیم پچھلی پانچ ٹی -20 سیریز سے ناقابل شکست رہی ہے۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے شکست دی تھی اور جنوبی افریقہ سے سیریز 1-1 سے برابر کھیلی تھی.بھارت نے پھر بنگلہ دیش کو 2-1 سے، ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے اور سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔