ETV Bharat / sports

'بھارت اے' کی نیوزی لینڈ الیون پرفتح

بھارت اے نے جمعہ کو یہاں میزبان نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں 92 رنز سے زبردست جیت درج کرکے دورے کا کامیاب آغاز کیا

author img

By

Published : Jan 18, 2020, 12:02 AM IST

بھارت اے کی نیوزی لینڈ الیون پرجیت
بھارت اے کی نیوزی لینڈ الیون پرجیت

کپتان شبھمن گل، ریتو راج گایکواڈ اور سوريہ كمار یادو کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے بھارت اے نے جمعہ کو یہاں میزبان نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں 92 رنز سے زبردست جیت درج کرکے دورے کا کامیاب آغاز کیا ۔

نیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بھارت کو بیٹنگ کا موقع دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوور کے کھیل میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 279 رن کا مضبوط اسکور بنایا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 41.1 اوور میں 187 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت اے کی نیوزی لینڈ الیون پرجیت
بھارت اے کی نیوزی لینڈ الیون پرجیت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آئندہ نیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے ہندستان اے ٹیم کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

گزشتہ کافی عرصے سے اپنے اوپننگ آرڈر کو لے کر پریشان قومی ٹیم کے لیے یہ اچھی علامت ہے کہ اے ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں نے تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کپتان گل نے 66 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 50 رن، گایکواڈ نے 103 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکے کی مدد سے 93 رنز اور یادو نے 48 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹیم کے لئے نچلے آرڈر پر كرونال پانڈیا نے بھی اچھے رنز بنائے اور 31 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔

اگرچہ وکٹ کیپر سنجو سیمسن نے مایوس کیا اور چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ وہیں عالمی کپ ٹیم کا حصہ رہے آل راؤنڈر وجے شنکر بھی 13 رنز بنا کر فلاپ ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے لیے جیک گبسن نے 51 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے۔

نیوزی لینڈ الیون کے لیے اوپننگ جوڑی جیکب بھولا (50 رن) اور جیک بائل (42) نے پہلے وکٹ کے لئے 82 رن کی ساجھےداری کی۔ لیکن ٹیم کا دیگر کوئی بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں سکا اور پوری ٹیم تقریبا نو اوور پہلے ہی 187 پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت ا کی جانب سے میڈیم فاسٹ بولر خلیل احمد نے 4.1 اوور میں 43 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ محمد سراج کو 33 رن پر دو وکٹ ملے۔

كرونال نے اچھی بلے بازی کے بعد اچھی بولنگ کر 51 رن پر دو وکٹ بھی نکالے۔ شنکر نے 26 رن پر ایک وکٹ اور راہل چاهر کو 5 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.