ETV Bharat / sports

'با لروں کےلیے اچھی فٹنس بہت ضروری ہوتی ہے' - بولروں کی اچھی فٹنس بہت ضروری ہوتی ہے

فاسٹ بالر ایشانت شرما کا خیال ہے کہ تیز گیند بازی میں بہتر کارکردگی کے لئے فٹنس بہت اہم ہوتی ہے اور اسی وجہ سے  فاسٹ بولر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

'با لروں کےلیے اچھی فٹنس بہت ضروری ہوتی ہے'

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 8:50 PM IST

رنجی ٹرافی کے گروپ اے اور بی میچ میں حیدرآباد کے خلاف سات وکٹوں سے ملی جیت کے بعد دہلی کے تیز گیند باز ایشانت نے صحافیوں سے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کہاکہ بولروں کی اچھی فٹنس بہت ضروری ہوتی ہے ۔

بھارتی ٹیم کے با لر بھی فٹنس پر کافی توجہ مرکوز کرتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل رہتا ہے۔ دہلی نے ہفتہ کو حیدرآباد کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں سات وکٹ سے جیت درج کی۔

میچ کی دونوں اننگز میں حیدرآباد کے خلاف چار چار وکٹ لینے والے ایشانت نے رنجی میچوں میں زیادہ اوور بولنگ کرنے کے دباؤ کی منصوبہ بندی پر کہاکہ اتنے سالوں تک کھیلنے کے بعد کام کرنے کے دباؤ کے بارے میں میں نہیں سوچتا، میرا کام صرف بولنگ کرنا ہے اور صرف بولنگ کرتا ہوں۔

لیکن ہاں کسی بولر کے زخمی ہونے کے بعد بولنگ کا دباؤ تھوڑا دباؤ بنتا ہے۔ہندستان کے لئے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر نے کپل دیو اور ظہیر خان سے مقابلے کے سوال پر ایشانت نے کہاکہ میں زیادہ دباؤ نہیں لیتا اور نہ ہی زیادہ سوچتا ہوں، میرا کرکٹ کیریئر کافی اتار چڑھاو والا رہا ہے۔

اس وقت میں صرف اپنے کھیل کا لطف لے رہا ہوں۔ میں موازنہ کرنے میں یقین نہیں رکھتا۔ کپل اور ظہیر نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ میں نے ابھی تک جتنا کرکٹ کھیلا ہے اور اس سے مجھے جو تجربہ ملا ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ اسے بانٹ سکوں تاکہ مستقبل میں دہلی کی ٹیم کا کوئی تیز گیند باز ہندستان کے لئے کھیلے۔

بھارتی ٹیم کے تیز گیند بازوں کی مسلسل شاندار کارکردگی پر ایشانت نے کہاکہ یقینی طور پر ہمیں اپنی کارکردگی پر فخر ہے۔ ہم سب تیز گیند بازوں کے درمیان کافی اچھی بات چیت ہوتی اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ اپنا اپنا تجربہ شئیر کرتے ہیں جس سے ہماری کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

بہتر کارکردگی کے لئے فٹنس بہت اہم ہے۔ تیز گیند بازی 80 فیصد فٹ نیس اور 20 فیصد قابلیت ہے۔بہتر کارکردگی میں کاؤنٹی کرکٹ کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے ایشانت نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے بولنگ کو بہتر بنانے میں ان کی کافی مدد کی۔ ایشانت نے ساتھ ہی کہا کہ مستقبل میں ان کا مقصد ہندستان کی ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.