ETV Bharat / sports

میں براہ راست اپنے کھیل کا حصہ بنوں گا - جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین

شہرت یافتہ تیز گیندباز ڈیل اسٹین رواں برس ہونےو الے آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈکپ کے ذریعہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے جارہے ہیں۔

شمالی 24پرگنہ کے دتتہ پوکھر میں دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 7:42 PM IST

جنوبی افریقہ کے گیندباز ڈیل اسٹین اس برسہونے والے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے جارہے ہیں۔

و اپنی قومی ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف محدود اوور سیریز میں کھیلیں گے۔ اسٹین اب بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

اسٹین نے آسٹریلیا کے ایک چینل سے کہاکہ میں یہ جانتا ہوں کہ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی- 20 سیریز کا حصہ ہوں، میری بورڈ کے ساتھ یہی آخری بات چیت ہوئی ہے۔

میرے پاس دو ہفتے کا وقفہ ہے اور اس کے بعد میں براہ راست اپنے کھیل کا حصہ بنوں گا۔ میں سچ کہوں تو ون ڈے انٹرنیشنل کا حصہ بنوں گا، لیکن یہ نہیں پتہ کہ کب تک کھیلوں گا۔ اور ون ڈے کے بعد میں ٹی -20 بھی کھیلوں گا۔

گزشتہ چند برسوں سے ہی اسٹین انجری کا شکار ہیں، خاص طور پر نومبر 2016 میں انہیں آسٹریلیا کے دورے میں کندھے میں کیریئر کو خطرے پہنچانے والی سنگین چوٹ لگی تھی۔

اس کے بعد سے وہ آٹھ ٹیسٹ، نو ون ڈے اور صرف دو ٹی -20 ہی کھیل سکے ہیں۔ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ہی وہ 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بغیر ایک میچ کھیلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

اگرچہ سات ماہ بعد 36 سال کے اسٹین میچ پریکٹس کر رہے ہیں اور ان کی نگاہیں ابھی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2020 پر ہیں جو اکتوبر میں منعقد ہونا ہے۔ گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے اسٹین نے کہاکہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میرے ایجنڈے میں ہے۔

میں اب اپنے کرکٹ کا لطف لینے لگا ہوں اور میرے جسم کے لئے چار اوور کا میچ ٹیسٹ سے کہیں زیادہ آسان ہے۔

اسٹین کے نام 262 میچوں میں 696 بین الاقوامی وکٹ درج ہیں اور وہ سب سے زیادہ وکٹ کی صورت میں فہرست میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کا محدود اوور دورہ 4 سے 16 فروری تک چلے گا جس میں موجودہ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.