ETV Bharat / sports

وراٹ نے پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح دی - کپتان وراٹ

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اب ٹیم انڈیا میں اپنا مقام محفوظ نہیں مان سکتے ہیں کیونکہ کپتان وراٹ کوہلی نے پارٹ ٹائم وکٹ کیپر لوکیش راہل کی حمایت کرکے ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

وراٹ کی  پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح
وراٹ کی پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح
author img

By

Published : Jan 23, 2020, 8:28 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:58 AM IST

پنت کو حال کی ان کی مسلسل خراب کارکردگی کے باوجود چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد، کپتان وراٹ اور نائب کپتان روہت شرما کی حمایت مل رہی تھی لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ کی شام وراٹ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کھلے طور پر راہل کی حمایت کر کے پنت کے سامنے مشکلیں کھڑی کر دیں۔

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں پنت کے زخمی ہونے کے بعد راہل نے وكٹ كيپنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور وکٹ کے پیچھے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

راہل بلے سے پہلے ہی کمال کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ پنت کا بلا زیادہ تر وقت خاموش ہی رہا ہے۔ وراٹ نے کہا کہ ون ڈے سیریز کی طرح ٹی -20 سیریز میں بھی راہل وکٹ کیپر کے کردار میں ہوں گے۔ اگر ایسا ہے تو پھر پنت کو حتمی الیون سے باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔

وراٹ نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جس طرح کی وكٹ كيپنگ راہل نے کی تھی اسے دیکھتے ہوئے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی -20 سیریز میں وکٹ کیپر کے طور پر موقع دیا جا سکتا ہے۔

وراٹ کی  پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح
وراٹ کی پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح

راہل ٹاپ آرڈر کے بلے باز ہیں اور انہیں وکٹ کیپر کے طور پر اتارنے سے بھارت ایک اضافی بلے باز اتار سکتا ہے۔ راہل پر اس کے علاوہ کسی بھی آرڈر پر بلے بازی کرنے کی صلاحیت ہے۔ کپتان کے اس بیان سے سمجھا جا سکتا ہے کہ کپتان کا پنت کی بلے بازی پر سے اعتماد ڈگمگا گیا ہے۔

کپتان نے کہاکہ راہل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی -20 سیریز میں روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے کیونکہ شکھر دھون چوٹ کی وجہ سے اس سیریز اور اس کے بعد ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

وراٹ کی  پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح
وراٹ کی پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح

شکھر کی جگہ سنجو سیمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جارحانہ بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے وکٹ کیپر بھی ہیں۔ یعنی پنت کے سامنے اب ڈبل چیلنج ہو گیا ہے۔وراٹ نے کہاکہ راہل کو وکٹ کیپر کے طور پر کھلانے سے ایک فائدہ ہے کہ ہم الیون میں ایک اضافی بلے باز شامل کر سکتے ہیں۔ شکھر کے زخمی ہونے سے ہمارے کچھ پلان بدلے گئے ہیں۔

وراٹ کی  پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح
وراٹ کی پنت پر کے ایل راہل کو ترجیح

لہذا راہل مڈل آرڈر کی جگہ اوپننگ میں اتریں گے۔ اگر وہ بیٹ کے ساتھ ساتھ کیپنگ بھی اچھی کرتے ہیں تو انہیں کیپر کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کو قبول کرتے ہیں، جو بھی ٹیم کی ضرورت ہو۔ وہ ٹیم مین ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 3:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.