ETV Bharat / sports

'سیریز کا نتیجہ بنگلہ دیش کے لئے مایوس کن'

بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ نے پاکستان کے ہاتھوں ٹی۔20 سیریز میں 0۔2 سے ملی شکست کو مایوس کن قراردیا ہے

'سیریز کا نتیجہ بنگلہ دیشی کے لئے مایوس کن'

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 11:22 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:05 AM IST

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی۔20 میچ بارش کے سبب منسوخ ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ نے کہاکہ 0۔2 سے شکست ہماری لئے مایوس کن ہے

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا ہے کہ سیریز کا نتیجہ ہمارے لیے مایوس کن ہے۔

'سیریز کا نتیجہ بنگلہ دیشی کے لئے مایوس کن'
'سیریز کا نتیجہ بنگلہ دیشی کے لئے مایوس کن'

پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا اور سیریز میںکامیابی اس کا حق تھا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کا فاسٹ بولنگ کا شعبہ اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم میں اہلیت کی کمی نہیں تاہم لڑکوں کے لیے سلو وکٹوں پر رنز کرنا آسان نہیں تھا۔

انہوںنے کہا کہ سیریز کا نتیجہ ہمارے لیے مایوس کن ہے اور سیریز ہارنے کا دکھ بھی ہے، اپنی سرزمین پر فیورٹ پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فراہم کی جانے والی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں اور بہترین مہمان نوازی پر بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بہت اچھی رہی اور یقینا لوگوںنے مقابلوں کو انجوائے کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں0۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو پا نچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو نو وکٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.