ETV Bharat / sports

پیٹنسن کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں واپسی - باکسنگ ڈے ٹیسٹ

آسٹریلیا کے چیف کوچ جسٹن لینگر نے تصدیق کی ہے کہ جیمز پیٹنسن نیوزی لینڈ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے آخری الیون میں واپس آ جائیں گے۔

پیٹنسن کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں واپسی
پیٹنسن کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں واپسی
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 8:11 PM IST

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سي جي) پر باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ لینگر نے کہاکہ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پیٹو کو کھیلتے دیکھنے سے متعلق بہت پرجوش ہوں جو ان کا گھریلو میدان بھی هے.

پیٹنسن آخری میچ میں 12 ویں کھلاڑی تھے اور مجھے امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی کریں گے۔

کوچ نے کہاکہ وہ بدقسمت رہے کہ ایشیز میں صرف ایک ہی ٹیسٹ کھیل سکے تھے اور مشیل اسٹارک کی طرح وہ بھی واپسی کرنا چاہتے ہیں۔

​​پیٹنسن نے آسٹریلیا کے لیے پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں آخری بار کھیلا تھا۔ اگست میں لیڈز ٹیسٹ میں انہوں نے تین وکٹ نکالے تھے۔

آسٹریلیا نے پیٹر سڈل کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے، انہیں زخمی جوش ہیزل وڈ کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے۔

ٹم پین کی قیادت والی ٹیم فی الحال تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ پرتھ میں آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ 296 رنز سے جیتا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.