ETV Bharat / sports

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ - آسٹریليا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی -20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بیچ سیریز منسوخ

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 6:18 PM IST

آسٹریليا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ کے روز سڈنی میں کھیلا گیا لیکن ہفتہ کو نیوزی لینڈ کی حکومت کے ذریعہ آسٹریلیا سے آنے والے لوگوں کو 14 دنوں کے لئے الگ تھلگ رکھنے کے فیصلے کے بعد اس سیریز کے باقی دو میچوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بیچ سیریز منسوخ
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بیچ سیریز منسوخ

نیوزی لینڈ کی حکومت کے ذریعہ سفر پرپابندیوں کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لوٹنا ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے کا انتظام کر رہی ہے۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ ناظرین کے بغیر کھیلا گیا تھا۔

اس دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لوکی فرگوسن کو گلے میں دقت کے بعد احتیاطا ٹیم سے دور رکھا گیا ہے اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ اگرچہ ان کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے باقی میچوں کو بعد میں کرایا جائے گا۔ انہوں نے بیان جاری کرکے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ حکومت کی تشویش سمجھتی ہے اور ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ یہ وقت خطرہ نہ لے کر احتیاط برتنے کا ہے اور ہمارے لئے کھلاڑیوں کی صحت زیادہ معنی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.