ہرارے کے اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے جارہے انجیلو میتھیوز کے ناٹ آؤٹ 92 اور کشل مینڈس کے 80 رنوں کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کے روز پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 295 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
سری لنکا اب پہلی اننگز میں زمبابوے کے 358 رن کے اسکور سے 63 رن دور ہے۔
میتھیوز نے 253 گیندوں کی اپنی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں جبکہ مینڈس نے 163 رن کی اپنی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔
اوپنر اور کپتان دیمُتھ كرونارتنے نے 37، اوشادا فرنانڈو نے 21 اور دنیش چنڈیمل نے 12 رن بنائے۔ اسٹمپس کے وقت میتھیوز کے ساتھ دھننجے سلوا 42 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل میزبان زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 358 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے کرس ایرین(85رن)،کاسوزا(63رن)،ماسوورے(55رن)اور سکندر رضا (41رن)بنا کر نمایاں اسکورررہے۔
سری لنکا کی جانب سے ایمبالدیناپانچ وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے ۔ اس کے علاوہ سرانگا لکمل کو تین اورکمارا کو دووکٹ ملے۔