ETV Bharat / sports

زمبابوے کیلئے دورہ پاکستان کا کورونا ایس او پیز - پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کو کورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات ارسال کردی ہیں۔ تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے کرکٹ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

pakistan cricket board
پاکستان کرکٹ بورڈ
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:42 PM IST

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 20 اکتوبرکو متوقع ہے، جس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کو کورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دی ہیں جن میں کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، جب کہ بائیو سیکیورببل انٹرنیشنل ایس او پیز کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور پاکستان آمدسےقبل زمبابوے اسکواڈ میں شامل افراد کا ایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:

آئی پی ایل: چنئی سُپر کنگز کو 217 رنز کا ہدف

پی سی بی کی جانب سے بھیجی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آمد پربھی زمبابوے کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.